اسرائیل کیخلاف آئندہ کارروائیاں زیادہ تباہ کن ہوں گی: پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا

Published On 16 June,2025 08:19 pm

تہران: (ویب ڈیسک) پاسداران انقلاب نے خبردار کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف آئندہ کارروائیاں کہیں زیادہ تباہ کن، شدید اور فیصلہ کن ہوں گی۔

پاسداران انقلاب کے ذرائع نے بتایا کہ تازہ کارروائی میں نئے طریقہ کار اور انٹیلیجنس و تکنیکی صلاحیتوں کا استعمال کیا، زیادہ سے زیادہ میزائل اپنے اہداف پر لگے، دشمن کے کئی تہوں والے دفاعی نظام ایک دوسرے کو نشانہ بنانے لگے ہیں۔

پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورسز نے ایک نیا میزائل حملہ کیا جس میں صیہونی دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور دیگر حساس مقامات کو نشانہ بنایا ، دشمن کے کئی تہوں والے دفاعی نظام ایک دوسرے کو نشانہ بنانے لگے ہیں۔

یاد رہے ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کیا ، جس میں تین سو ستر میزائل داغے، جس مین اسرائیلی دفاعی نظام کو ناکارہ بنادیا گیا اور کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

حملے میں 8 اسرائیلی ہلاک اور100 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ حیفہ کے پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی، جس سے شہر کی بجلی بند ہو گئی۔

آئل ریفائنری اور اہم سائنسی تحقیقی مرکز ویزمان انسٹی ٹیوٹ کو بھی نقصان پہنچا ، ایران سے داغے گئے میزائلوں نے تل ابیب اور بیت یام کی کئی عمارتوں کو کھنڈر بنادیا۔