تہران: (دنیا نیوز) پاکستان کے دوٹوک، واضح موقف اور حمایت پر ایرانی قیادت نے اظہار تشکر کیا اور زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ایرانی صدر کے خطاب کے بعد پارلیمنٹ میں ’شکریہ پاکستان‘ کے نعرے، ایران کی مجلس شوریٰ میں پاکستان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستانی عوام اور پارلیمنٹ ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستانی پارلیمنٹ نے ایران کے خلاف اسرائیلی اقدام کو گھناؤنا قرار دیا۔
پزشکیان کا کہنا تھا کہ پاکستانی پارلیمنٹ نے کہا جہاں ضرورت پڑی ایران کا بھرپورساتھ دیں گے، انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے حمایت پر بھی اظہار تشکر کیا گیا۔