اسحاق ڈار وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے کل ترکیہ جائیں گے

Published On 19 June,2025 07:08 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار استنبول ترکیہ کے دورہ کیلئے کل روانہ ہوں گے۔

وزرات خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اوآئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 51 ویں ا اجلاس میں شرکت کریں گے، دو روزہ اجلاس 21اور22 جون ہورہا ہے، وزیر خارجہ پاک بھارت جنگ بندی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر نقطہ نظر پیش کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار ایران خطے کی صورتحال پر پاکستان کا نقطہ نظر بھی پیش اور فلسطین کاز کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے، جب کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام اور غزہ کے لیے انسانی امداد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا جائے گا۔

وزرات خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار بین الاقوامی برادری کو بڑھتی ہوئی اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرنے پر زور دیں گے، اس کے علاوہ سائیڈ لائنز پر دیگر ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔