اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت چینی کی درآمد سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا فالو اَپ اجلاس ہوا۔
سٹیئرنگ کمیٹی نے 5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے فیصلے کی توثیق کر دی، چینی ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اور پرائیویٹ سیکٹر درآمد کرے گا۔
اجلاس میں نیشنل فوڈ سکیورٹی کے وزیر نے شرکت کی، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے چیف سیکرٹریز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزارت غذائی تحفظ اور وزارت صعنت و پیداوار کے سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سستی قیمتوں پر اشیاء ضروریہ کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔