اسحاق ڈار کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات، خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو

Published On 27 June,2025 07:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ سے ملاقات ہوئی۔

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کے دوران خطے اور عالمی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران جولائی میں پاکستان کی اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں صدارت پر بھی گفتگو کی گئی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔