لاہور: (دنیا نیوز) چینی مافیا بے لگام ہو گیا، مختلف شہروں میں قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔
ملک کے مخت علاقوں میں چینی فی کلو قیمت 195 روپے تک فروخت ہونے لگی، رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سب سے زیادہ مہنگی چینی 195 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں چینی فی کلو 190 روپے میں فروخت ہونے لگی، کراچی اور پشاور کے شہری بھی فی کلو چینی 190 روپے میں خریدنے پر مجبور ہیں۔
کوئٹہ میں فی کلو چینی 186 روپے، خضدار میں 185 ، سیالکوٹ 185 ، حیدر آباد، بہاولپور اور ملتان میں فی کلو چینی کی قیمت 180 روپے ہے۔
رپورٹ کے مطابق سکھر اور لاڑکانہ میں فی کلو چینی کی قیمت 175 روپے، ملتان اور بنوں میں بھی فی کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 180 روپے ریکارڈ کی گئی۔
وزارت فوڈ سکیورٹی حکام کے مطابق حکومت گزشتہ روز چینی کی برآمد کے بعد ساڑھے سات لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے، فیصلہ چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا۔