سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم! ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Published On 02 July,2025 04:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2144 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 30 ہزار 344 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس 2572 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 28 ہزار 199 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 32 ارب 21 کروڑ 37 لاکھ 92 ہزار 199 روپے مالیت کے 34 کروڑ 57 لاکھ 94 ہزار 612 شیئرز کا لین دین ہوا۔