کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 25 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1248 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 25 ہزار 627 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 2 ہزار 332 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 24 ہزار 379 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 20 ارب 30 کروڑ 13 لاکھ 57 ہزار 542 روپے مالیت کے 25 کروڑ 89 لاکھ 93 ہزار 624 شیئرز کا لین دین ہوا۔