سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Published On 25 June,2025 05:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 23 ہزار 256 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران معمولی کمی دیکھنے میں آئی تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 515 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 22 ہزار 761 پوائنٹس پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کا اختتام بھی مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 6067 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 22 ہزار 246 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 18 ارب 16 کروڑ 98 لاکھ 72 ہزار 338 روپے مالیت کے 22 کروڑ 11 لاکھ 46 ہزار 514 شیئرز کا لین دین ہوا۔