کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا تاہم ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 891 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 254 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 21 ہزار 971 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 225 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 16 ارب 6 کروڑ 33 لاکھ 49 ہزار 617 روپے مالیت کے 20 کروڑ 32 لاکھ 45 ہزار 346 شیئرز کا لین دین ہوا۔