سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

Published On 11 June,2025 05:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث ہنرڈ انڈیکس 2328 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 24 ہزار 352 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 383 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 22 ہزار 24 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 31 ارب 89 کروڑ 94 لاکھ 69 ہزار 746 روپے مالیت کے 33 کروڑ 25 لاکھ 88 ہزار 686 شیئرز کا لین دین ہوا۔