کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 611 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں معمولی کمی ہوئی جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 383 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 22 ہزار 24 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 157 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 21 ہزار 641 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔