سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Published On 30 May,2025 05:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 283 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 255 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران ایک وقت پر ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 719 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی تھی، کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 972 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 13 ارب 25 کروڑ 64 لاکھ 21 ہزار 134 روپے مالیت کے 21 کروڑ 19 لاکھ 33 ہزار 819 شیئرز کا لین دین ہوا۔