سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Published On 29 May,2025 04:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1100 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 639 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 638 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 971 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 111 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 332 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 15 ارب 23 کروڑ 20 لاکھ 13 ہزار 952 روپے مالیت کے 31 کروڑ 58 لاکھ 44 ہزار 339 شیئرز کا لین دین ہوا۔