کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 19 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1100 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 639 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 111 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 332 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔