کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تاہم کاروباری روز کے اختتام پر مندی چھا گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 281 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھا گئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 157 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 21 ہزار 641 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 16 ارب 42 کروڑ 66 لاکھ 82 ہزار 244 روپے مالیت کے 40 کروڑ 75 لاکھ 64 ہزار 641 شیئرز کا لین دین ہوا۔