پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد اچانک سے مندی

Published On 02 June,2025 10:41 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی کے بعد اچانک سے مندی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 590 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ اچانک منفی زون میں چلی گئی، ہنڈرڈ انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 719 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی 22 پیسے سستی ہوئی، ڈالر 282.02 روپے سے کم ہو کر 281.80 روپے پر آگیا ہے۔