سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 813 پوائنٹس کی کمی

Published On 02 June,2025 05:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی کے بعد اچانک سے مندی چھا گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 590 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ اچانک مندی چھا گئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی، ہنڈرڈ انڈیکس 813 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 877 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 719 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 15 ارب 80 کروڑ 50 لاکھ 87 ہزار 752 روپے مالیت کے 16 کروڑ 43 لاکھ 16 ہزار 82 شیئرز کا لین دین ہوا۔