سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی

Published On 13 June,2025 10:00 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروباری کے آغاز پر شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے۔

ٹریڈنگ کے ابتدائی لمحات میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 122091 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے جو سرمایہ کاروں کے لیے تشویشناک صورتحال ہے۔

ماہرین کے مطابق سیاسی و معاشی غیر یقینی صورتحال اور آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق خدشات مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہے ہیں جس کے باعث سرمایہ کاروں نے فروخت کو ترجیح دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی بلندیوں کے بعد مندی چھا گئی تھی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 26 ہزار 718 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھا گئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 259 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 24 ہزار 93 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔