سٹاک مارکیٹ میں تاریخی بلندیوں کے بعد مندی، انڈیکس میں 259 پوائنٹس کی کمی

Published On 12 June,2025 04:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی بلندیوں کے بعد مندی چھاگئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 26 ہزار 718 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 259 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 24 ہزار 93 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2328 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 24 ہزار 352 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 36 ارب 8 کروڑ 7 لاکھ 72 ہزار 939 روپے مالیت کے 37 کروڑ 19 لاکھ 79 ہزار 603 شیئرز کا لین دین ہوا۔