کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے ذخائر کی دریافت پر پاکستان سٹاک ایکسچیبج کو معلومات ارسال کر دیں۔
کمپنی نے خط میں بتایا کہ صوبہ سندھ کے ضلع خیر پور میں واقع فاخر 1 فیلڈ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے۔
خط میں کہا گیا کہ کنوئیں کی 4185 میٹر کھدائی کی گئی، اس عمل کو 31 دسمبر 2024 میں شروع کیا گیا تھا۔
کنوئیں سے 55 بیرل یومیہ تیل، 6.4 ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس مل رہی ہے، کنوئیں سے حاصل گیس کا بہاؤ 450 پاؤنڈ فی مربع اور تیل کا بہاؤ 850 پاؤنڈ فی مربع انچ ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ تیل و گیس ذخائر کی دریافت میں او جی ڈی سی ایل کا 95 فیصد اور گورنمنٹ ہولڈنگ کمپنی کا 5 فیصد حصہ ہے۔