اسلام آباد:(دنیا نیوز) اوگرا نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے لئے گیس نرخوں میں ردو بدل کی منظوری دے دی۔
اوگرا ترجمان کا کہنا تھا کہ گیس نرخوں میں تبدیلی کی حتمی منظوری کے لئے سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی، سوئی سدرن کےلئے گیس نرخوں میں 103 روپے 95 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
اسی طرح سوئی ناردرن کےلئے نرخوں میں 116 روپے 90 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے، اوگرا وفاقی حکومت سے حتمی منظوری کے بعد اوگرا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایس این جی پی ایل کےلئے قیمتوں میں اضافہ آر ایل این جی کی درآمد میں اضافے کے باعث ہوا، اوگرا نے قیمتوں کی سفارشات کمپنیوں کی مالی سال 26-2025 کے شارٹ فال کو مدنظر رکھ کر ترتیب دی ہے۔