سوئی سدرن گیس اور جے جے وی ایل کے مابین معاہدہ، سٹاک ایکسچینج کو خط ارسال

Published On 07 March,2025 04:48 pm

کراچی:(دنیا نیوز) سوئی سدرن گیس کمپنی اور جام شورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

ذرائع کے مطابق توانائی کے شعبے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، سوئی سدرن گیس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری دے دی گئی، پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ دیا۔

خط میں لکھا گیا کہ جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ سے معاہدے کی منظوری 6 مارچ کو سوئی سدرن بورڈ اجلاس میں دی گئی ، گیس کی ترسیل اور پروسیسنگ کیلئے جے جے وی ایل معاہدہ اشتراک پر مبنی ہوگا۔

متن میں مزید یہ بھی کہا گیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی بورڈ شرائط و ضوابط کے جائزے کے بعد معاہدے کی حتمی منظوری دے گا، دونوں کمپنیاں معاہدہ توانائی کی طلب و رسد کے مسائل کو ختم کردے گا۔