لاہور: (دنیا نیوز) رمضان المبارک میں بجلی کے بعد گیس کی بھی بلاتعطل فراہمی کا اعلان کر دیا گیا۔
ایس این جی پی ایل کے مطابق رمضان المبارک میں گیس صارفین کو بلاتعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائے جائے گی۔
سوئی ناردرن نے سحر، افطار اور دوپہر کے کھانے کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہمی کا عزم کیا ہے۔
گیس کی بلا تعطل اور مستحکم فراہمی یقینی بنانے کے لیے سوئی ناردرن نے پیشگی اقدامات بھی کئے ہیں۔
سوئی ناردرن کی جانب سے گیس فراہمی یا کم پریشر کی شکایات کے لیے صارفین کو سوئی ناردرن ہیلپ لائن 1199 پر رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔