اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مئی 2025 کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کے نرخ میں 3 روپے 20 پیسے فی کلو گرام کمی کر دی گئی، قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 245 روپے 13 پیسے فی کلو گرام مقرر کر دی گئی ہے۔
ایل پی جی قیمتوں میں کمی کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 37 روپے کی کمی کیساتھ 2 ہزار 892 روپے ہوگئی جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 145روپے کمی کے باعث 11 ہزار 276 روپے ہوگئی۔