سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا

Published On 16 June,2025 05:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا تاہم ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 903 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 81پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 22 ہزار 225 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1949 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 22 ہزار 143 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 13 ارب 62 کروڑ 79 لاکھ 26 ہزار 600 روپے مالیت کے 18 کروڑ 14 لاکھ 43 ہزار 219 شیئرز کا لین دین ہوا۔