پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ایک لاکھ 23 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

Published On 25 June,2025 10:07 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک لاکھ 23 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 23 ہزار 256 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کا اختتام بھی مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 6067 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 22 ہزار 246 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 9 پیسے کمی ہوئی، ڈالر 283.64 روپے سے کم ہو کر 283.55 روپے پر آگیا ہے۔