پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس میں 3855 پوائنٹس کی کمی

Published On 23 June,2025 05:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 3855 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 167 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 20 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 20 ہزار 23 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 15 ارب 90 کروڑ 56 لاکھ 20 ہزار 424 روپے مالیت کے 19 کروڑ 61 لاکھ 90 ہزار 358 شیئرز کا لین دین ہوا۔