کراچی: (دنیا نیوز) عالمی کشیدگی کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام مندی سے ہوا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچنیج میں مندی کا رجحان رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1505 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 20 ہزار 465 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 971 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 12 ارب 45 کروڑ 77 لاکھ 71 ہزار 557 روپے مالیت کے 12 کروڑ 22 لاکھ 8 ہزار 772 شیئرز کا لین دین ہوا۔