کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 652 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
بعدازاں کاروباری روز کے اختتام پر ٹریڈنگ کے دوران مندی کا رجحان دیکھا گیا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 20 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 20 ہزار 23 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 463 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 20 ہزار 2 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 10 ارب 7 کروڑ 88 لاکھ 51 ہزار 103 روپے مالیت کے 13 کروڑ 67 لاکھ 95 ہزار 591 شیئرز کا لین دین ہوا۔