سٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

Published On 26 June,2025 04:57 pm
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 23 ہزار 417 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں آچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 715 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 22 ہزار 46 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 515 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 22 ہزار 761 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 18 ارب 25 کروڑ 46 لاکھ 14 ہزار 340 روپے مالیت کے 24 کروڑ 42 لاکھ 40 ہزار 559 شیئرز کا لین دین ہوا۔