انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوگیا

Published On 02 July,2025 05:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 95 پیسے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 76 پیسے پر بند ہوا تھا۔