انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 26 پیسے مہنگا ہوگیا

Published On 11 June,2025 06:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 47 پیسے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا۔