روپیہ مستحکم ، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ

Published On 29 May,2025 05:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 7 پیسے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 17 پیسے پر بند ہوا تھا۔