روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

Published On 04 June,2025 07:41 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 282.12 روپے سے بڑھ کر 282.22 روپے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔