کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 67 پیسے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔