روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر سستا

Published On 24 June,2025 05:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 77 پیسے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 87 پیسے پر بند ہواتھا۔