سونے کی قیمت میں فی تولہ300روپے اضافہ ، ڈالر سستا

Published On 30 July,2025 06:30 pm

کراچی:(دنیا نیوز) سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا جبکہ ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 323ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا۔

مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کے اضافے سے 3لاکھ 55ہزار روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 257روپے بڑھ کر 3لاکھ 4ہزار 355روپے تک پہنچ گئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 963روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 397روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

یاد رہے گزشتہ روز صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار 98 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 10 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹر بینک میں 282.95 روپے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 283.05 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔