14 سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ تاریخی سطح پر پہنچ گیا

Published On 18 July,2025 05:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) 14 سال بعد بڑی معاشی پیشرفت، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مالی سال 2025 میں طویل عرصے کے بعد تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 2 ارب 10 کروڑ ڈالر سرپلس میں تبدیل ہوگیا، مالی سال 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 2 ارب 7 کروڑ ڈالر خسارے کی زد میں تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق ملکی کرنٹ اکاؤنٹ جون 2025 کے مہینے میں 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، جون 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 50 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 2011 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ میں 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس تھا۔

معاشی ماہرین کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو سرپلس کرنے میں ریکارڈ ترسیلات زر نے اہم کردار ادا کیا۔