روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

Published On 03 July,2025 04:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 86 پیسے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔