روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

Published On 31 July,2025 06:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 87 پیسے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔