سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

Published On 30 August,2025 04:31 pm

کراچی :(دنیا نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں کی اونچی اڑان جاری ہے، آج پھر فی تولہ سونا 3600 روپے مہنگا ہوگیا۔

صرافہ مارکیٹس کے تاجروں کےمطابق ملک میں فی تولہ سونا 3600 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 400 روپے کا ہو گیا،اسی طرح 10 گرام سونا 3172 بڑھ کر 3 لاکھ 14 ہزار 986 روپے ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 36 ڈالرز کے اضافے سے 3 ہزار 447 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے ہوگئی تھی۔