لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں بارش سے 50 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔
ذرائع کے مطابق فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی ، بارش کے باعث ٹرانسفارمر خراب ہونے اور انفرادی شکایات کی بھرمار ہے۔
دوسری جانب لیسکو کا عملہ فیڈرز بحالی میں مصروف جب کہ انفرادی شکایات نظر انداز کرنے لگا، ٹرانسفارمر خراب ہونے والے علاقوں میں 8 سے 9 گھنٹے تک بجلی بند رہنا معمول بن گیا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔