کراچی: (دنیا نیوز) ایک ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 9 پیسے کمی کے بعد 281 روپے 55 پیسے سے گھٹ کر 281 روپے 46 پیسے پر بند ہوئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوکر 282 روپے 50 پیسے کا ہو گیا، اس طرح انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان ڈالر کی قیمت کا فرق ایک روپے 4 پیسے رہ گیا۔
دیگر کرنسیوں میں بھی ردوبدل دیکھا گیا ہے، یورو 16 پیسے اضافے کے ساتھ 335 روپے 5 پیسے کا ہوگیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ ایک روپے 23 پیسے کمی کے بعد 386 روپے 32 پیسے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح یو اے ای درہم 26 پیسے کمی سے 77 روپے 88 پیسے اور سعودی ریال 21 پیسے کمی سے 75 روپے 82 پیسے کا ہو گیا۔