کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا تاہم ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار 305 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 1300 سے زائد پوائنٹس کی بلندی تک پہچنے کے بعد واپس نیچے آگیا اور کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 496 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 59 ہزار 592 پوائنٹس کی سطھ پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروبار روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 481 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 59 ہزار 96 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 18 ارب 31 کروڑ 96 لاکھ 71 ہزار 344 روپے مالیت کے 21 کروڑ 69 لاکھ 13 ہزار 906 شیئرز کا لین دین ہوا۔



