کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کا اختتام زبردست تیزی سے ہوا۔
100 انڈیکس 1945 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 61 ہزار 538 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا، دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس 2200 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 61 ہزار 881 پوائنٹس تک ٹریڈ ہوا۔
ہنڈرڈ انڈیکس دن بھر مثبت زون میں 1 لاکھ 60 ہزار سے 1 لاکھ 61 ہزار کے گرد گھومتا رہا۔
کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں 78 کروڑ 32 لاکھ شیئرز کے سودے 36 ارب روپے میں طے ہوئے۔



