انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

Published On 24 November,2025 07:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی بے قدری جاری، مزید سستا ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے سستا ہو کر 280 روپے 61 پیسے کا ہو گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔