کراچی :(دنیا نیوز) فیڈریشن لیڈر اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویرنےشرح سود میں کمی کا خیر مقدم کیا ہے۔
شہرِ قائد سے جاری اپنے ایک بیان میں ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مسلسل 11فیصدپر قائم رہنے والی شرح سود صنعتوں کو شدید متاثر کرگئی تھی، سٹیٹ بینک نے 11 فیصد شرح سود کو کم کرکے 10.50 فیصد کرکے بہتر قدم اٹھایا گیا۔
اُنہوں نے کہا کہ صنعتی سرگرمیوں میں اضافےکیلئے پالیسی ریٹ کو آئندہ بتدریج کم کیا جائے، ملکی شرح سود کو 10.50 فیصد سے کم کرکے 9 فیصد سے نیچے لانے پر غور کیا جائے ۔
فیڈریشن لیڈر اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے پیٹرن انچیف کا مزید کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ میں 50 بیسز پوائنٹس کا کم ہونا وقتی ریلیف ہے۔



