پاکستان کے قرضوں کا حجم 76 ہزار 900 ارب سے تجاوز کرگیا

Published On 04 December,2025 06:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کے بیرونی و مقامی قرضوں کا حجم 76 ہزار 9سو ارب روپے سے تجاوز کرگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملکی قرضوں کامجموعی حجم ایک سال میں 69 ہزار 114ارب سےبڑھ کر 76ہزار 980 ارب روپے ہوگیا، پاکستان کے مجموعی قرضے ایک سال میں 11.4 فیصد اور ایک ماہ میں 0.5 فیصد بڑھے۔

مرکزی بینک کے مطابق پاکستان کا مقامی قرض ایک سال میں 47 ہزار 231 ارب سے بڑھ کر 53 ہزار 976 ارب روپے ہوگیا، اکتوبر24ء سے اکتوبر25ء تک مقامی قرضےایک سال میں 14.3 فیصد اور ایک ماہ میں1 فیصد بڑھے جس کے باعث ایک ماہ میں مقامی قرضے 53 ہزار 424 ارب روپے سے بڑھ کر 53 ہزار 976 ارب روپے ہوگئ۔

اعداد وشمار کے مطابق بیرونی قرضے سالانہ 5.1 فیصد بڑھ کر 21 ہزار 844 ارب روپے سے 23 ہزار 4 ارب روپے ہوگئے ، بیرونی قرضےایک ماہ میں 0.8 فیصد کی معمولی کمی سے 23 ہزار 181 ارب سے کم ہوکر 23 ہزار 4 ارب روپے پر آگئے ہیں۔