کراچی: (دنیا نیوز) فیڈریشن لیڈر اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر نے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کے فیصلے کو سراہا۔
کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ کامیاب مذاکرات پر ٹرانسپورٹرز اور حکومت ایک پیج پر ہیں، قومی مفاد میں دونوں فریقین نے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے پر اتفاق کیا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے خاتمے سے معیشت کو فائدہ ہو گا، ٹرانسپورٹ کی بندش نے معیشت کو مفلوج کر دیا تھا۔



